سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ گرین ٹریکٹرز کے الاٹمنٹ لیٹرز کی وصولی کا مرحلہ مکمل ہوگیا، اسکیم میں رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 دسمبر ہے۔
صوبائی سیکریٹری زراعت کا کہنا ہے کہ ٹریکٹرز پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی ہے۔
افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ گرین ٹریکٹرز کی الاٹمنٹ لیٹرز کی وصولی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز کی ڈیلیوری جلد شروع ہو رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت ساڑھے 9 ہزار گرین ٹریکٹرز کی 100 فیصد ڈیلیوری کے لیے 31 مارچ تک ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔