• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں انتخابات کو تسلیم کرنے کا مزاج بنائیں، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں بلوچستان پر جامع قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں ممبرز مولانا ہدایت الرحمان، مولانا عبدالحق ہاشمی، سید فراست شاہ نے شرکت کی. ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، عمران ظہور غازی بھی موجود تھے ، انہوں نے کہاکہ وفاقِ پاکستان اور عوامی مفادات کے لیے بڑے خطرات بڑھتے جارہے ہیں ، سیاسی جماعتیں صاف شفاف انتخابات اور جمہوری مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کا مزاج بنالیں ،مزید برآں جماعت اسلامی کی رہنما ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب سے معاشرے میں اتفاق، احتساب اور اعلیٰ معیارات کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ ، ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید