لاہور(نمائندہ خصوصی ، خبرنگار ) حافظ حسین احمد کے انتقال پرمذہبی اورسیاسی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے ،مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاحافظ حسین احمد کا شمار جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے مرکزی قیادت میں ہوتا تھا۔ ان کی شخصیت ہر خاص و عام جماعتی اور غیر جماعتی لوگوں میں انتہائی مقبول تھی، جا معہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولاناحافظ زبیرحسن اورمولانا مجیب الرحمن نے کہا کہ مولانا حافظ حسین احمد جید عالم دین، اسلام کے بے باک سپاہی، محب وطن وزیرک سیاست دان اور علماء حق کے ترجمان تھے ، مولانا سعید احمد عنایت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عبدالرؤف مکی، الیاس چنیوٹی ، مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہ مرحوم سچے عاشق رسول ، جید عالم دین، نڈر اورجرأتمند عظیم دینی راہنماء تھےمرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں خالد مسعود سندھو نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔