• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس حملہ، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال سے لے جانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(نیوز ایجنسی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال سے لے جانے کی کوشش کی گئی ، بلو چستان کے مسائل اب کوئٹہ میں ڈسکس اور حل کئے جائیں گے ،وفا قی اور صوبائی حکومتیں ملکر بلو چستان کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہیں، مشکاف میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چند ما رنے جانے والے ایسے دہشتگرد بھی تھے جنکی شناخت ممکن نہیں تھی انکی لاشیں امانتاً دفن کر دی گئی ہیں،ملک دشمن عناصر ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف کی جا نے والی قانونی سازی کا دہشتگردوں کو ہر صورت سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں وفا قی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری ،وزیر برائے ای اے ڈی احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر آئی ٹی شازہ فاطمہ خواجہ وزیر برائے سمندری امور جنید انور چوہدری ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔
اہم خبریں سے مزید