• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوردوارہ کرتارپور صاحب کی مینٹی ننس کیلئے فنڈز کی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )متروکہ وقف املاک بو رڈ نے گورو دوارہ کرتار پورصاحب کی مینٹی ننس کیلئے پانچ کروڑ65لاکھ 85ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری بورڈ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی جو چیئر مین ڈاکٹر عطا الر حمن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ ڈپٹی سیکرٹری پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتار پور نے اجلاس کو بتا یا کہ یہ معاملہ سب کمیٹی کے اکیس فروری کے اجلاس میں زیربحث آیا تھا۔یہ بریف کیا گیا کہ پراجیکٹ گیارہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا تھا۔ کووڈ کے دوارن یہ گورو دوارہ نا ن فکنشنل رہا جس کی وجہ سے مینٹی ننس کے ایشوز پیدا ہوئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد کرتار پور کا وزٹ کر رہی ہے جس میں بیرون ملک سے بھی سکھوں کی بڑی تعداد بھی شا مل ہے۔بورڈ کے ممبر بریگیڈ ئر اختر نواز جنجوعہ کے سوال پر بتایا گیا کہ گورو دوارہ میں 80دکانیں تعمیر کی جاچکی ہیں۔بورڈ نے 2024..25کے بجٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے56اعشاریہ585ملین روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی ۔
اہم خبریں سے مزید