کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کوئٹہ کے صدر مفتی احمد رضا قاسمی نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیراعلیٰ چاہے جو بھی ہو لوٹ مار بدستور جاری رہے گی نا اہل لوگوں کو ووٹ دیکر منتخب کرنا اپنے ملک کے ساتھ دشمنی ہے جو لوگ ملک کی محنت کش مزدور عوام کا پیسہ بیرونی ممالک لے جا کر چھپاتے ہیں جس پیسے کو واپس لانے کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کیلئے دبئی میں اجلاس ہوتے ہیں اس ملک میں جب تک نظام مصطفیٰ نہیں آتا اس وقت تک ہمارے لئے حکمرانوں سے چھٹکارا ممکن نہیں انہوں نے کارکنان کو تاکید کی کہ اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں اور ملک میں نظام مصطفیٰ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔