• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن وعدہ صادق سوم، ایران کے اسرائیلی فوج پر حملے

فوٹو: بشکریہ ایرانی میڈیا
فوٹو: بشکریہ ایرانی میڈیا

ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر تازہ بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کیخلاف حملوں کی چودہویں لہر کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تازہ حملے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے یونٹ 82 ہنڈریڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ساتھ ہی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اسکے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

کونسل نے کہا کہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازعہ بڑھانے کی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹریٹیجک ردعمل فوری، متناسب اور پہلے سے طے شدہ طریقہ کے مطابق ہوگا۔

کونسل نے کہا کہ ایران کا عزم ہے کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں مربوط انداز سے شامل مغربی قوتوں بلخصوص امریکا کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید