• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامان 

میں کرکٹ بورڈ کے دفتر میں موجود تھا جب ڈوڈو کا فون آیا۔

وہ آج کل ٹیم کا منیجر ہے۔

مبشر، ہمارا بہت ضروری سامان لاہور میں رہ گیا ہے۔

وہ جلدی سے کورئیر سے بھجوائو،

ڈوڈو کے لہجے میں گھبراہٹ تھی۔

کیسا سامان؟ میں نے پوچھا۔

کئی بڑے بیگ ہیں۔

میرے کمرے میں ہونگے، یا اکیڈمی میں، یا گودام میں،

اس نے یاد کرنے کی کوشش کی۔

اچھا، دیکھتا ہوں۔

لیکن ان میں ہے کیا؟ میں نے جاننا چاہا۔

کیا تم نے ہمارے میچوں کے اسکور کارڈ نہیں دیکھے؟ ڈوڈو دھاڑا،

ہمارے کھلاڑی اپنے بیٹ لانا بھول گئے ہیں۔

تازہ ترین