• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید آفریدی کا پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جاوید آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پاک فوج کی بہادری اور بےمثال صلاحیتوں کی تعریف کی۔ 

انہوں نے لکھا، ’اپنی بہادر فوج کے اعزاز میں زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 ملین کا اعلان کرنے  پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ خودمختاری کے دفاع میں ان کی ہمت اور قربانی نے ہم سب کو متاثر کیا ہے‘۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں دفاعی کارروائی کے دوران ناصرف بھرپور جواب دیا تھا بلکہ جواب کارروائی یعنی ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کرتے ہوئے ان کی متعدد بیسز بھی تباہ کردی تھیں۔

واضح رہے کہ اب بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف بھی کر لیا۔

انڈین ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی سے انڈین صحافی نے سوال کیا، ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟‘ 

صحافی نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رافیل طیارے گرائے گئے ہیں، کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم حالت میں جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصانات ہوتے ہیں، اس وقت میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں، اگر میں نے تبصرہ کیا تو اس سے دشمن کا فائدہ ہوگا۔

بھارتی ایئر مارشل نے مزید کہا کہ ہم انہیں اس وقت کوئی فائدہ نہیں دینا چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید