پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی نیو یارک کی سڑکوں پر موچ مستی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
پاکستان سے دبئی کے راستے امریکا پہنچنے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقامی میڈیا سے اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں انہوں نے دبئی میں گرفتار ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی اور بتایا کہ میں گرفتار نہیں ہوئی تھی، نہ ہی مجھے جیل بھیجا گیا تھا بلکہ میں دبئی میں پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے امریکا تاخیر سے پہنچی، امریکا واپس آ کر خوش ہوں۔
اونیخا اینڈریو رابنسن نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں کس طرح گرفتار ہوئیں اور کیا اسے ڈھونڈنے کے لیے دوبارہ پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ میں پاکستانی لڑکے سے انٹرنیٹ کے ذریعے ملی تھی اور دوبارہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نجی ہے، ہم اس پر بعد میں بات کریں گے، فی الحال میں نیویارک میں رہوں گی، مجھے واپس آ کر خوشی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 19 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھیں۔
کراچی میں تقریباً 4 سے 5 ماہ رہنے کے بعد انہوں نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا تھا۔
امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔
بعدازاں کراچی ویمن پولیس کی مدد سے انہیں براستہ دبئی امریکا بھیجنے کا انتظام کیا گیا۔