محکمہ قانون پنجاب نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ قائم کردیا، جس کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی عہدے کا افسر ہوگا، یہ ڈپارٹمنٹ قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، خواتین اور بچوں سے زیادتی سمیت فورتھ شیڈول میں شامل کیسز ڈیل کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس آرڈر 2002 میں تبدیلی کرکے قائم کیا گیا ہے۔
اس ڈپارٹمنٹ کا ہر ضلع میں ایک تھانہ جبکہ لاہور میں 3 تھانے ہوں گے، یہ ڈپارٹمنٹ ڈکیتی، قتل، ڈکیتی کے دوران قتل ،اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری ،خواتین اور بچوں سے زیادتی سمیت 18 سنگین جرائم کے کیسز ڈیل کرے گا۔
مدعی کی درخواست پر کسی بھی اہم مقدمے کی تفتیش اس ڈپارٹمنٹ کو منتقل ہو سکے گی، پنجاب حکومت نے کچھ عرصہ قبل اس ڈپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دی تھی۔