• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے کے خوبصورت ڈرون مناظر

پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی آج منائی گئی، گڑھی خدا بخش میں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے جلسہ کیا، جس سے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں نے 30  ایس پیز کی نگرانی میں سیکیورٹی فرائض انجام دیے۔

خواتین ، ٹریفک اور سادہ لباس اہلکار بھی سیکیورٹی کیلئے موجود تھے، 100 واک تھرو گیٹ اور 150 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

برسی کے  مرکزی جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین نے خطاب  کیا۔

پیپلز  پارٹی کے کارکنوں نے دن بھر اپنے شہید رہنما ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزاروں پر چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

کارکنوں کی رہنمائی کیلئے گڑھی خدا بخش میں مزار کمیٹی کا کیمپ لگایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید