• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کے نلکے چوری کرنے والا چور پکڑا گیا، مقدمہ درج ،پولیس

سندھ ہائیکورٹ سے نلکے چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم نے چوری شدہ نلکے اپنے کپڑوں کے اندر چھپا رکھے تھے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی ہے۔

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کی عمارت سے نلکے چوری کرنے والا ملزم کاشف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہائیکورٹ کے عملے نے ملزم کو اس وقت دھرلیا جب وہ نلکے چوری کرکے عمارت سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم نے نلکے جسم کے مختلف حصوں میں کپڑوں کے اندر چھپا رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 95 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے، پریڈی تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید