• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر سے شہید کے جنازے میں ایم کیو ایم ارکان کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے اسٹیلٹائون میں موسیٰ کالونی کے رہائشی فرحان سہراب نامی نوجوان کے ڈمپر سے کچل جانے پر گہرے دکھ اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے فرحان سہراب شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ ایم کیو ایم اس شہر میں ڈمپر کی زد میں آکر جان بحق ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم تمام ورثا کے ساتھ کھڑے ہوکر اس ڈمپر مافیا کیخلاف آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر کراچی کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید