• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن نے 2024 میں 9.3 ارب روپے آپریٹنگ منافع کمایا، خواجہ آصف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن نے مالی سال 2024 میں 9.3 ارب روپے آپریٹنگ منافع کمایا ہے۔ 

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ 21 سال بعد قومی ایئرلائن کو 26.2 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، لاگت اور افرادی قوت میں معقولیت لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم و ضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں، قومی ایئرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ایئرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ایئرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہر جانب سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید