وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ بیرسٹر سیف آپ نے کونسی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ پڑھ لی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران پیکیج اور سہولت بازاروں کے ذریعے ریلیف دیا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو ایک ارب 31 کروڑ کی بچت ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران سہولت بازاروں سے عوام کو اوپن مارکیٹ سے 31 فیصد زیادہ ریلیف ملا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اپنی پارٹی کے لوگوں کو 10 ارب روپے رمضان پیکیج کے نام پر بانٹ دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی رمضان بازار نہیں لگا سکے، جھوٹے پروپیگنڈے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں۔