پاکستانی طلبا کے لیے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے کھل گئیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اسکالرشپس کم از کم دو سال کا تجربہ رکھنے والے مڈ کیریئر پروفیشنلز کے لیے ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزے، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔
پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس حوالے سے کہا شیوننگ پاکستان کے شاندار مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔