امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
لاہور میں جماعت اسلامی پنجاب کی آل پارٹیز کانفرنس سے حافظ نعیم الرحمان اور پی پی کے حسن مرتضیٰ نے خطاب کیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کسان اور عوام دونوں کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں، حکومت کسان اور کاشت کار کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے من مقرر کرے جبکہ روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہمارا مسئلہ صرف گندم اور چینی کی قیمت نہیں ،ہم دو رخی دور میں رہ رھے ہیں،حکمران اور کسان کےلیے الگ الگ پالیسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا کسان ونگ فعال کردار ادا نہیں کر رہا، 80 فیصد لوگ 20 فیصد کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہیں۔