• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب

 
اسکرین گریب
اسکرین گریب

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔

اس جنگ کے دوران لالک جان شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔

قومی خبریں سے مزید