راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات پر سماعت کے دوران کوئی کیل پیش نہیں ہوا۔
بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کر رہے ہیں۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔
نعیم پنجوتھہ اور اعظم سواتی خود بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
اعظم سواتی اور نعیم پنجوتھہ کے وکلاء بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ کے وکلاء، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔