نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں تقریباً 14 گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی۔
مسافر نے بتایا کہ پرواز کو صبح 10 بجے کراچی روانہ ہونا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑی رہی۔ پرواز کی روانگی کا چوتھی مرتبہ وقت رات 10 بجے دیا گیا لیکن بورڈنگ نہیں ہوئی۔
مسافر کے مطابق کئی مسافر احتجاج کے بعد واپس گھر چلے گئے، نجی ایئرلائن کی پرواز 201 کے مسافروں کو ایک بار پھر طیارے میں سوار کروایا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز تقریباً 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئی۔
نجی ایئرلائن کی پرواز کو بدھ کی صبح 10 بجے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھا۔
پرواز کے مسافر بدھ کی صبح 8 بجے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روانگی کا انتظار کرتے رہے۔