شمالی وزیرستان کے بنوں ڈویژن بورڈ کے زیرِ انتظام ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات مؤخر کر دیے گئے۔
بنوں بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء و طالبات کی سہولت اور نگراں عملے کی بہبود کی خاطر امتحانات مؤخر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نہم و دہم کے امتحانات آج 8 اپریل سے شروع ہونے تھے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رزمک کیڈٹ کالج کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
یاد رہے کہ آج سے کراچی میں نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء شروع ہو رہے ہیں جن کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے جا چکے ہیں۔