پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان کا جواب دینے کےلیے پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔
پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر ردعمل میں پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ جب سب کا محور ایک بانی پی ٹی آئی ہو تو پارٹی تتر بتر نہیں ہو سکتی۔
اس معاملے پر عمرایوب نے کہا کہ اعظم سواتی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں اگر کوئی ہدایات دی گئی ہیں تو اس کا انہیں علم نہیں، بجلی کی قیمتوں میں ریلیف عارضی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے، مولانا فضل الرحمان اگر عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے تو تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے، 2022ء میں بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بات چیت کے لئے مجبور کیا، پاکستان اور آئندہ نسلوں کیلیے بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کریں۔