پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ کومل میر نے اپنے وزن بڑھنے پر بے باک تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کومل میر کو یشما گل کے کیفے پر اپنی دوست حبا علی اور دیگر ساتھیوں سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔
اسی ملاقات کے دوران جب ان سے ان کے بدلے ہوئے لُک اور وزن میں اضافے پر بات ہوئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بہت دنوں بعد ملاقات ہوئی ہے، اب میں تگڑی ہوگئی ہوں!
انہوں نے ہنسی خوشی اپنا بازو دکھا کر اپنی باڈی اسٹرینتھ کا بھی مذاق میں اظہار کیا۔
کومل کے بدلتے ہوئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کومل اب بیلون جیسی لگتی ہے، پرانی معصومیت کہاں گئی؟ کیا یہ فلرز کا نتیجہ ہے یا کوئی طبی مسئلہ؟ ہم فکر مند ہیں۔
جبکہ دوسری طرف کئی فینز نے ان کی خود اعتمادی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کومل تم پہلے باربی لگتی تھی، اب بھی خوبصورت ہو، خود سے پیار کرنا سیکھنا چاہیے، وزن سے فرق نہیں پڑتا، تمہاری اسمارٹنس تمہارے رویے میں ہے۔