پاکستانی اداکارہ کومل میر نے وزن بڑھالیا یا پلاسٹک سرجری کروا لی؟ اداکارہ کی حیراکن ٹرانسفارمیشن سے سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہو گئے۔
کومل میر جو اپنے کیریئر کا آغاز مس ویٹ پاکستان سے کرنے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں جلوہ گر ہوئیں، حال ہی میں اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔
تازہ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے سے کچھ بھرا ہوا نظر آ رہا ہے، جس پر مداحوں نے حیرانی اور مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ تبدیلی وزن میں اضافے کی وجہ سے ہے، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ کومل نے فلرز یا دیگر کاسمیٹک طریقوں کا سہارا لیا ہے۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کی نامور شخصیات سے بھی مشابہت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شکل جاویریہ عباسی اور ایشوریا رائے سے مل رہی ہے۔
کومل میر کی جانب سے اس سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ واضح ہو سکے کہ تبدیلی وزن میں اضافے کا نتیجہ ہے یا کسی کاسمیٹک پروسیجر کا۔