رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ تین دفعہ انگیج رہیں، پارٹی نے فائدہ نہیں اٹھایا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف میں تین پریشر گروپس ہیں، علی امین گنڈاپور کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی کے کان بھرے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر اور وزیرِ اعلیٰ کے درمیان اختلافات انتخابات سے پہلے کے ہیں، اختلافات کی ایک وجہ علی امین سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لینا ہے، علی امین گنڈاپور کو اعتماد میں لیے بغیر صوبائی صدارت سے ہٹایا گیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں میں پارٹی تنظیم نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ہمیشہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں۔