پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا، میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے قومی اسمبلی آئیں گے۔
راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے اور قیدی وین میں بیٹھنے سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ لیں لیڈر آف دی اپوزیشن کو گرفتار کر رہے ہیں، یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ایک کرپٹ انسان ہیں، یہ کون سا قانون ہے ہارڈ اسٹیٹ میں تو رول آف لاء ہوتا ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اس قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں۔