• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا مذاق اڑانے والے مضحکہ خیز برش کی چین میں فروخت بڑھ گئی

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرمزاح نقل کے طور پر ڈیزائن کیے گئے چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی فروخت میں چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگیا ہے۔

پیلے رنگ کا ٹرمپ ٹوائلٹ برش نیا نہیں ہے، یہ اس وقت کا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار صدر بنے تھے۔

جب چین اور امریکا دونوں میں ٹرمپ کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کے موضوع والی ہر قسم کی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔

اس کے بعد سے اب تک بہت کچھ بدل گیا ہے اور آج بہت سے چینی شہری اپنے ملک کی مصنوعات پر بڑے تجارتی محصولات لگانے کے بعد امریکی صدر کا مذاق اڑانے کےلیے مضحکہ خیز ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹوائلٹ برش کی فروخت میں کاؤنٹر اٹیک رجحان کہلانے والے حصے کی وجہ سے کافی اضافہ ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ چین کے ژیجیانگ صوبے کے ییوو شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرتی ہیں جیسے مذکورہ بالا ٹرمپ ٹوائلٹ برش۔ اس لیے اس کاؤنٹر اٹیک تحریک کو مینوفیکچررز کے لیے ملک کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو ٹرمپ کے محصولات سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید