• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات، شاہ سلمان کا خط دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور شاہ سلمان کا خط پہنچایا۔

تہران سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی خصوصی ہدایت پر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 

انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ارسال کردہ خط خامنہ ای کے حوالے کیا۔ 

سعودی وزیر دفاع کے مطابق رہبر انقلاب کے ساتھ سعودی عرب ایران تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ رہبر انقلاب نے ایران اور سعودی عرب تعلقات کو دونوں ملکوں کے لیے مفید قرار دیا۔ 

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کو مکمل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، بعض عناصر اور طاقتیں تہران اور ریاض کے تعلقات بگاڑنا چاہتے ہیں۔

 آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ضرورت ہے کہ دشمنوں کے ارادوں پر غلبہ حاصل کیا جائے، جس کیلئے ایران تیار ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے، تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید