اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں پولیس نے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو چکری انٹرچینج کے قریب چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان اور قاسم خان کو بھی چھوڑ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں چکری انٹر چینج سے روانہ ہوگئیں۔
اس سے قبل پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے تھے،
اس کے ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے تھے۔
اس موقع پر پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب کو گرفتار کریں گے۔