• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے دباؤ میں نہیں آئیں گے، حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کےلیے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کروانے کےلیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کےلیے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ لاہور اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشنز کی از سر نو آرائش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید