قومی اسمبلی میں سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان کی 3 سال کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 3 سال میں 52 لاکھ 56 ہزار 34 سرکاری اور نجی تنخواہ دار افراد نے ٹیکس جمع کرایا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 3 سال کے دوران سرکاری و نجی تنخواہ دار افراد نے کل 820 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا۔
تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 1 کروڑ 25 لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیاں بطور ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔