وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے منشیات "آئس" کا دھندہ کرنے والوں کو شوٹ کرنے کا کہہ دیا۔
مردان میں کارکنوں نے علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی، اور وزیر اعلیٰ کے پی سے کہا کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔
جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئس منشیات والوں کو شوٹ کردو، کوئی پوچھے تو کہہ دینا علی امین نے گولی ماری ہے۔