• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کی صباء تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) این اے 213 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صباء تالپور نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صباء تالپور نے 1 لاکھ 64ہزار 788 ووٹ حاصل کیے، جب کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ جماعتوں کے امیدوار لال مالہی 81 ہزار 247 ووٹ لے سکے۔ نتائج سامنے آتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں خوشی کا بھرپور اظہار کیا، ریلیاں نکالی گئیں، "ٹھپہ پر ٹھپہ، تیر پر ٹھپہ" اور "جیئے بھٹو" کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ 

مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جشن کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ ادھر لال مالہی اور ان کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ڈی آر او دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ 

ادہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ز رداری نے جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کو حیدرآباد میں جشن منایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید