• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض چل بسا، لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا، لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، مریض کے عزیزوں نے آئی سی یو میں ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا تھا۔

لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔ 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا۔

دوسری جانب جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں کی جانب سے ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتعل تیمارداروں کو ڈاکٹرز پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید