بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فہرست کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی، بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایت لینی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا۔
بانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج 6 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کیلئے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا۔
نیاز اللّٰہ نیاز نے کہا کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہے، ہمارے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ساڑھے 12 بجے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔ علامہ راجہ ناصر، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے روک دیا۔