• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال ……

میرا ایک سوال ہے،

میں بڑبڑایا۔

کہو،

ڈوڈو نے آنکھیں گھمائیں۔

کیا یہ خبر درست ہے؟

میں نے اخبار اس کے سامنے کیا۔

اس میں لکھا تھا،

ملک بھر میں تین کروڑ 80لاکھ بھکاری ہیں۔

ہر روز 32 ارب لوگوں کی جیب سے نکلوا لیتے ہیں۔

سالانہ یہ رقم 117 کھرب بنتی ہے۔

ڈوڈو نے موٹے شیشوں کی عینک لگاکر خبر دیکھی۔

پھر ٹھنڈا سانس بھر کے اخبار لپیٹا اور سرگوشی کی،

میرا بھی ایک سوال ہے۔

کہو،

میں نے سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھا۔

ڈوڈو نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا،

صرف ایک سو روپے کا سوال ہے۔

تازہ ترین