پی پی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اس سال گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ محکمۂ موسمیات بتا رہا ہے کہ 3 صوبے پانی کی قلت کی حالت میں ہیں جبکہ ہمارے ڈیمز کی حالت بھی بہت تشویش ناک ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے کاشت کاروں کو بھی مشکلات ہیں۔
پی پی کی سینیٹر نے مزید کہا ہے کہ سندھ کے ساحلی علاقے تو پہلے ہی سخت گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے، گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ بڑھ جاتی ہے، بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔