وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی ہیں۔
لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق مل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن قائم کرنا ہے، حکومت اور مسلح افواج ملک میں قیام امن کی کوشش کر رہی ہیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذہبی فسادات کرنے کی کوشش کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔