• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے دیگر شہروں کی پروازوں کو بارشوں سے بچانے کیلئے نئی حکمتِ عملی پر عمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پروازوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی سے دیگر شہروں کو آنے اور جانے والی پروازوں کو بارشوں سے بچانے کے لیے نئی حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد، لاہور سے آنے والی پروازیں حیدرآباد اور نواب شاہ کے بجائے لاڑکانہ اور حب سے ہو کر کراچی آ رہی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ کی فضائی حدود میں طوفانی بارشوں کے باعث متبادل روٹس اختیار  کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید