• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب

بشریٰ بی بی---فائل فوٹو
بشریٰ بی بی---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید