• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم، فچ نے ریٹنگ بھی بہتر کرکے بی مائنس کردی


عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی، پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کردی گئی۔ 

فچ نے پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی، پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے بی مائنس کی ہے۔ 

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو سی سی سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا گیا۔

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔ 

اعلامیہ میں پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق آؤٹ لک کو ’’منفی‘‘ سے ’’مستحکم‘‘ کر دیا گیا۔

فچ کے مطابق یہ اپگریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے، معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔ توقع ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں یہ خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید