کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، اہم سیکٹرز میں خریداری سے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی، کے ایس ای100انڈیکس میں1537پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ15اور16ہزار کی نفسیاتی حد بحال، 54.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں137ارب 36کروڑ 42لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 5.66 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق امریکن صدر ٹرمپ کے ٹیرف اعلان کے باعث گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ، تاہم نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز 393 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا جس کے بعد آئل اینڈ گیس، انرجی، بینکنگ اور دیگر اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے دن بھر مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 1641 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔