جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
خیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا۔
13 گرفتار افراد کی رہائی کے لیے دھرنا سات مقامات پر اڑتالیس گھنٹے سے جاری تھا۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں خصوصی عہدہ تخلیق کر کے ڈاکٹر سہیل راؤ کو ڈائریکٹر ایمرجنگ کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا رجسٹرار نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
بھارتی حکومت نے جیو گروپ کے دو مزید چینلز "ہنسنا منع ہے" اور "جیو سوپر" کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کردیا ہے۔
وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی: وزیراعلی سندھ
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطالبہ غیر مشروط طور پر مان لیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے ک پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہو۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
رابن رافیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت کے عوام اپنی قیادتوں کو سمجھائیں کہ بس بہت ہوگیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) اجلاس کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔
بھارت کے لیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔
نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنگ بھارتی عوام کو دوبارہ غربت کی طرف لے جاسکتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔