• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کیلئے فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی، 755 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 755پوائنٹس کی کمی،57.64فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 97ارب 36کروڑ 21لاکھ روپے کم ہو گئی،تاہم کاروباری حجم 0.48فیصد زیادہ رہا، بدھ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 649پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 17ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعد ازاں منافع کی خاطر اہم سیکٹرز میں فروخت کے دباؤ سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 999 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 16ہزار کی حدسے بھی نیچے آگیا، تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 755.40پوائنٹس کی کمی سے 116020.11پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

بزنس سے مزید