• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’ہمارے یہاں کھوپڑی سے دماغ نکالے جاتے ہیں۔‘
میں یہ اشتہار دیکھ کر مشہور کلینک پہنچ گیا۔
’’ڈاکٹر صاحب، آپ جانتے ہیں،
سوچنے کو جرم قرار دیا جاچکا ہے۔
میرا دماغ پتا نہیں کیا کیا سوچتا رہتا ہے۔
کیا آپ میرا دماغ نکال دیں گے؟‘‘
میں نے کہا۔
ڈاکٹر نے آپریشن کی ہامی بھر لی۔
مجھے واشنگ مشین میں ڈال کر اسے آن کردیا۔
دس منٹ بعد باہر نکالا تو میری کھوپڑی خالی تھی۔
دماغ واشنگ مشین کے اندر پڑا رہ گیا تھا۔
میں نے پوچھا،
’’اب آپ اس برین کا کیا کریں گے؟‘‘
ڈاکٹر نے کہا،
’’ڈرین کردیں گے۔‘‘
تازہ ترین