• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا، ان فٹ میتھیو شارٹ سپر لیگ سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دوران دفاعی چیمپئن کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ا سلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل 10 میں حصہ نہیں لیں گے اور وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وہ کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کریں گے۔ اسلام آباد یونائٹیڈکے مطابق وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی، لیکن انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری کے حوالے سے فیصلہ کیا۔ یونائیٹڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اسپورٹس سے مزید