کراچی (اسٹاف رپورٹرٰ ) پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے تحت ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی سے اسرائیل وامریکامردہ باد ریلی نکالی گئی، قیات نائب سربراہ سنی تحریک محمد شاہد غوری،مرکزی رہنما آفتاب قادری وعلماء کرام نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمدشاہد غوری نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں مفتی منیب الرحمن ٰنے 4مئی کو ملین مارچ کا اعلان کیا ہےلاکھوں لوگ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرینگے، مظلوم فلسطین وغزہ کا بچہ بچہ مدد کیلئے پکار رہاہے مگر مسلم حکمران گونگے بہرئے ہوگئے ہیں،علماء کرام نے جہا د کا اعلان کردیا ہے ریاست اعلان کرے تو پہلی صف میں کھڑے ہونگے۔