کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی سوسائٹی میں نجی بینک کے باہر شہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام ہو گئی، شہری نجی بینک سے پیسے نکلوا کر دوسرے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔شہری فوراً نجی بینک میں داخل ہوگیا جس پر مسلح ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔