کراچی ( جنگ نیوز) بفر زون سیکٹر 15 اے3 میں گزشتہ 15 دن سے سوئی گیس کی فراہمی معطل ہو نے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،صبح کے اوقات میں اسکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والوں کیلئے نا شتہ کی تیاری مشکل ہوگئی ہے ،دوپہر اور رات میں بھی گیس نہیں آتی اور اگر آتی بھی ہے تو پریشر کم ہونے کی وجہ سے کھاناتیار نہیں کیا جاسکتا اور ناشتہ اور دو وقت کا کھانہ باہر سے منگوانا پڑتا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں مشکل اور جیب پر بھاری ہوتا جارہا ہے ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سوئی گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ورنہ احتجاج کیا جائیگا ۔